قرآن - 34:27 سورہ سبإ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

27
قُلۡ أَرُونِيَ ٱلَّذِينَ أَلۡحَقۡتُم بِهِۦ شُرَكَآءَۖ كَلَّاۚ بَلۡ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

Transliteration: (Qul arooniyal lazeena alhaqtum bihee shurakaaa'a kallaa; bal Huwal Laahul 'Azeezul Hakeem)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّاؕ-بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(27) || تم فرماؤ مجھے دکھاؤ تو وہ شریک جو تم نے اس سے ملائے ہیں ہشت بلکہ وہی ہے اللہ عزت والا حکمت والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: مجھے دکھاؤ تو (اپنے) وہ (معبود) جنہیں تم نے اللہ کے ساتھ شریک بنا کر ملا رکھا ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ وہ اللہ ہی عزت والا، حکمت والاہے۔ || تم فرماؤ: مجھے دکھاؤ تو (اپنے) وہ (معبود) جنہیں تم نے اللہ کے ساتھ شریک بنا کر ملا رکھا ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ وہ اللہ ہی عزت والا، حکمت والاہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ سبإ آیت 27 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان مشرکین سے فرمائیں  کہ جن بتوں  کو تم نے عبادت میں  اللہ تعالیٰ کا شریک کیا ہے مجھے دکھاؤ تو سہی کہ وہ کس قابل ہیں ، کیا وہ کچھ پیدا کرتے ہیں ؟کیا وہ روزی دیتے ہیں ؟ اور جب ان میں  سے کچھ نہیں  کر سکتے تو ان کو خدا کا شریک بنانا اور اُن کی عبادت کرنا کیسی عظیم خطا ہے،لہٰذا اس سے باز آجاؤ،وہ بت ہرگز اللہ تعالیٰ کے شریک نہیں  بلکہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی عزت والا، حکمت والاہے جبکہ تمہارے ذلیل اور خسیس شریکوں  کو یہ بلند مرتبہ کہاں  حاصل ہے۔( خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳ / ۵۲۳، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۹۶۳، روح البیان، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۷، ۷ / ۲۹۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now