قرآن - 12:109 سورہ يوسف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

109
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِم مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡقُرَىٰٓۗ أَفَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۗ وَلَدَارُ ٱلۡأٓخِرَةِ خَيۡرٞ لِّلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ

Transliteration: (Wa maaa arsalnaa min qablika illaa rijaalan nooheee ilaihim min ahlil quraa; afalam yaseeroo fil ardi fa yanzuroo kaifa kaana 'aaqibatul lazeena min qablihim; wa la Daarul Aakhirati Khairul lillazeenat taqaw; afalaa ta'qiloon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰىؕ-اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ اتَّقَوْاؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(109) || اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب مرد ہی تھے جنہیں ہم وحی کرتے اور سب شہر کے ساکن تھے تو کیا یہ لوگ زمین میں چلے نہیں تو دیکھتے ان سے پہلوں کا کیا انجام ہوا اور بے شک آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر تو کیا تمہیں عقل نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے وہ سب شہروں کے رہنے والے مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے تو کیا یہ لوگ زمین پرنہیں چلے تاکہ دیکھ لیتے کہ ان سے پہلوں کا کیا انجام ہوااور بیشک آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے۔تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟ || اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے وہ سب شہروں کے رہنے والے مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے تو کیا یہ لوگ زمین پرنہیں چلے تاکہ دیکھ لیتے کہ ان سے پہلوں کا کیا انجام ہوااور بیشک آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے۔تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يوسف آیت 109 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا:اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب مرد ہی تھے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اہل ِمکہ نے کہا تھا کہ  اللّٰہ تعالیٰ نے فرشتوں  کو نبی کیوں  نہ بنا کر بھیجا، اس آیت میں  انہیں  جواب دیا گیا کہ وہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے انسان ہونے پر حیران کیوں  ہیں  حالانکہ ان سے پہلے جتنے بھی اللّٰہ تعالیٰ کے رسول تشریف لائے سب ان کی طرح انسان اور مردہی تھے ،کسی فرشتے ،جن، عورت اور دیہات میں  رہنے والے کو نبوت کا منصب نہیں  دیا گیا ۔ کیا یہ جھٹلانے والے مشرکین زمین پر نہیں  چلے تاکہ وہ دیکھ لیتے کہ ان سے پہلے جن لوگوں  نے اللّٰہ تعالیٰ کے رسولوں  کو جھٹلایا تھا انہیں  کس طرح ہلاک کر دیا گیا اور بے شک آخرت کاگھر یعنی جنت پرہیزگاروں  کے لئے دنیا سے بہتر ہے تو کیا تم غوروفکر نہیں  کرتے اور عبرت حاصل نہیں  کرتے تاکہ ایمان قبول کر سکو۔ (صاوی، یوسف، تحت الآیۃ: ۱۰۹، ۳ / ۹۸۵، خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۱۰۹، ۳ / ۴۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now