قرآن - 12:110 سورہ يوسف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

110
حَتَّىٰٓ إِذَا ٱسۡتَيۡـَٔسَ ٱلرُّسُلُ وَظَنُّوٓاْ أَنَّهُمۡ قَدۡ كُذِبُواْ جَآءَهُمۡ نَصۡرُنَا فَنُجِّيَ مَن نَّشَآءُۖ وَلَا يُرَدُّ بَأۡسُنَا عَنِ ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

Transliteration: (Hattaaa izas tai'asar Rusulu wa zannooo annahum qad kuziboo jaaa'ahum nas runaa fanujjiya man nashaaa'u wa laa yuraddu ba'sunna 'anil qawmil mujrimeen)

ترجمہ: کنزالایمان - حَتّٰۤى اِذَا اسْتَایْــٴَـسَ الرُّسُلُ وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوْا جَآءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّیَ مَنْ نَّشَآءُؕ-وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ(110) || یہاں تک کہ جب رسولوں کو ظاہری اسباب کی امید نہ رہی اور لوگ سمجھے کہ رسولوں نے ان سے غلط کہا تھا اس وقت ہماری مدد آئی تو جسے ہم نے چاہا بچالیا گیا اور ہمارا عذاب مجرم لوگوں سے پھیرا نہیں جاتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہاں تک کہ جب رسولوں کو ظاہری اسباب کی امید نہ رہی اور لوگ سمجھے کہ ان سے جھوٹ کہا گیا ہے تو اس وقت ان کے پاس ہماری مدد آگئی تو جسے ہم نے چاہا اسے بچالیا گیا اور ہمارا عذاب مجرموں سے پھیرا نہیں جاتا۔ || یہاں تک کہ جب رسولوں کو ظاہری اسباب کی امید نہ رہی اور لوگ سمجھے کہ ان سے جھوٹ کہا گیا ہے تو اس وقت ان کے پاس ہماری مدد آگئی تو جسے ہم نے چاہا اسے بچالیا گیا اور ہمارا عذاب مجرموں سے پھیرا نہیں جاتا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ يوسف آیت 110 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{حَتّٰۤى اِذَا اسْتَایْــٴَـسَ الرُّسُلُ:یہاں  تک کہ جب رسولوں  کو ظاہری اسباب کی امید نہ رہی۔}یعنی لوگوں  کو چاہئے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب میں  تاخیر ہونے اور عیش و آسائش کے دیر تک رہنے پر مغرور نہ ہوجائیں  کیونکہ پہلی اُمتوں  کو بھی بہت مہلتیں  دی جاچکی ہیں  یہاں  تک کہ جب اُن کے عذابوں  میں  بہت تاخیر ہوئی اور ظاہری اسباب کے اعتبار سے رسولوں  کو اپنی قوموں  پر دنیا میں  ظاہری عذاب آنے کی اُمید نہ رہی تو قوموں  نے گمان کیا کہ رسولوں  نے انہیں  جو عذاب کے وعدے دیئے تھے وہ پورے ہونے والے نہیں   تو اس وقت اچانک انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان پر ایمان لانے والوں  کے لئے ہماری مدد آگئی اور ہم نے اپنے بندوں  میں  سے اطاعت کرنے والے ایمانداروں  کو بچالیا اور مجرمین اس عذاب میں  مبتلا ہوگئے۔ (ابوسعود، یوسف، تحت الآیۃ: ۱۰۹، ۳ / ۱۴۲-۱۴۳، مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۱۰۹، ص۵۴۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now