قرآن - 20:106 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

106
فَيَذَرُهَا قَاعٗا صَفۡصَفٗا

Transliteration: (Fa yazaruhaa qaa'an safsafaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًا(105)فَیَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا(106)لَّا تَرٰى فِیْهَا عِوَجًا وَّ لَاۤ اَمْتًاﭤ(107) || اور تم سے پہاڑوں کو پوچھتے ہیں تم فرماؤ انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔ تو زمین کو پٹ پر ہموار کر چھوڑے گا۔ کہ تو اس میں نیچا اونچا کچھ نہ دیکھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور آپ سے پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔تم فرماؤ! انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔ تو زمین کو ہموار چٹیل میدان بنا چھوڑے گا۔ تو اس میں کوئی ناہمواری دیکھے گا اورنہ اونچائی ۔ || اور آپ سے پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔تم فرماؤ! انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔ تو زمین کو ہموار چٹیل میدان بنا چھوڑے گا۔ تو اس میں کوئی ناہمواری دیکھے گا اورنہ اونچائی ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 106 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ:اور آپ سے پہاڑوں  کے بارے میں  سوال کرتے ہیں۔} اس آیت کے شانِ نزول کے بارے میں  حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمَا نے فرمایا کہ قبیلہ ثقیف کے ایک آدمی نے رسول کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے دریافت کیا کہ قیامت کے دن پہاڑوں  کا کیا حال ہوگا؟ اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ، اور  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ سے پہاڑوں  کے بارے میں  سوال کرتے ہیں ۔ آپ ان سے فرما دیں  کہ انہیں  میرا رب عَزَّوَجَلَّ ریت کے ذروں  کی طرح ریزہ ریزہ کر دے گا پھر انہیں  ہواؤں  کے ذریعے اڑا دے گا اور پہاڑوں  کے مقامات کی زمین کو ہموار چٹیل میدان بنا چھوڑے گا اور زمین اس طرح ہموار کر دی جائے گی کہ تو اس میں  کوئی پستی اور اونچائی نہ دیکھے گا۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۰۵-۱۰۷، ۳ / ۲۶۳-۲۶۴، جلالین، طہ، تحت الآیۃ: ۱۰۵-۱۰۷، ص۲۶۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now