Transliteration: (Falaa yasuddannaka 'anhaa mal laa yu'minu bihaa wattaba'a hawaahu fatardaa)
{فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا:تو قیامت پر ایمان نہ لانے والا ہرگز تجھے اس کے ماننے سے باز نہ رکھے ۔} یہاں آیت میں خطاب بظاہر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ہے اور اس سے مراد آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اُمت ہے۔ چنانچہ گویا کہ ارشاد فرمایا :اے میرے کلیم موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے امتی! قیامت پر ایمان نہ لانے والا اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مقابلے میں اپنی خواہش کی پیروی کرنے والا ہرگز تجھے قیامت کو ماننے سے باز نہ رکھے ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۶، ص۶۸۸)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 16 تفسیر