قرآن - 20:17 سورہ طه ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

17
وَمَا تِلۡكَ بِيَمِينِكَ يَٰمُوسَىٰ

Transliteration: (Wa maa tilka bi yamee nika yaa Moosaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى(17) || اور یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا ہے اے موسیٰ ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اے موسیٰ! یہ تمہارے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟ || اور اے موسیٰ! یہ تمہارے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ طه آیت 17 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى:اور اے موسیٰ! یہ تمہارے دائیں  ہاتھ میں  کیا ہے؟}اس سوال کی حکمت یہ ہے کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنے عصا کو دیکھ لیں  اور یہ بات قلب میں  خوب راسخ ہوجائے کہ یہ عصا ہے تاکہ جس وقت وہ سانپ کی شکل میں  ہو تو آپ کے خاطر مبارک پر کوئی پریشانی نہ ہو یا یہ حکمت ہے کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مانوس کیا جائے تاکہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ سے کلام کی ہیبت کا اثر کم ہو۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۷، ص۶۸۸)

سوال پوچھنے کی وجہ لاعلمی ہونا ضرور ی نہیں :

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ سوال ہمیشہ پوچھنے والے کی لا علمی کی بنا پر نہیں  ہوتا بلکہ اس میں  کچھ اور بھی حکمتیں  ہوتی ہیں ۔ لہٰذا کسی موقعہ پر حضور پُرنور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا کسی سے کچھ پوچھنا حضور انور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بے خبر ہونے کی دلیل نہیں ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now