قرآن - 44:38 سورہ الدخان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

38
وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ

Transliteration: (Wa maa khalaqnas samaawaati wal arda wa maa baina humaa laa'ibeen)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ(38) || اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے کھیل کے طور پر ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں بنایا۔ || اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں بنایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الدخان آیت 38 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ: اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں  بنایا۔}  ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو ایسے ہی کھیل کے طور پر بے مقصدنہیں  بنایا کیونکہ اگر مرنے کے بعد اٹھنا اور حساب و ثواب نہ ہو تو مخلوق کی پیدائش محض فنا کے لئے ہوگی اور یہ عبث و لعب ہے ،تو اس دلیل سے ثابت ہوا کہ اس دنیوی زندگی کے بعد اخروی زندگی ضرور ہے جس میں  اعمال کاحساب ہو گا اور ان کی جزا ملے گی۔( مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۱۱۱۳، بیضاوی، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۸، ۵ / ۱۶۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now