قرآن - 44:39 سورہ الدخان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

39
مَا خَلَقۡنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

Transliteration: (Maa khalaqnaahumaaa illaa bilhaqqi wa laakinna aksarahum laa ya'lamoon)

ترجمہ: کنزالایمان - مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(39) || ہم نے اُنہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہم نے انہیں حق کے ساتھ ہی بنایالیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ۔ || ہم نے انہیں حق کے ساتھ ہی بنایالیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الدخان آیت 39 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ: ہم نے انہیں  حق کے ساتھ ہی بنایا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کوحق کے ساتھ ہی بنایا تاکہ لوگوں  کو فرمانبرداری کرنے پر ثواب دیں  اور نافرمانی کرنے پر عذاب  کریں  لیکن کفارِ مکہ میں  سے اکثر لوگ غفلت اور غورو فکر نہ کرنے کے باعث جانتے نہیں  کہ آسمان و زمین پید اکرنے کی حکمت یہ ہے اور حکیم کا کوئی فعل بیکار نہیں  ہوتا۔( خازن، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۱۱۶، روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۳۹، ۸ / ۴۲۳، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now