قرآن - 46:24 سورہ الأحقاف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

24
فَلَمَّا رَأَوۡهُ عَارِضٗا مُّسۡتَقۡبِلَ أَوۡدِيَتِهِمۡ قَالُواْ هَٰذَا عَارِضٞ مُّمۡطِرُنَاۚ بَلۡ هُوَ مَا ٱسۡتَعۡجَلۡتُم بِهِۦۖ رِيحٞ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٞ

ترجمہ: کنزالایمان - فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِهِمْۙ-قَالُوْا هٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَاؕ-بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهٖؕ-رِیْحٌ فِیْهَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ(24) || پھر جب انہوں نے عذاب کو دیکھا بادل کی طرح آسمان کے کنارے میں پھیلا ہوا اُن کی وادیوں کی طرف آتا بولے یہ بادل ہے کہ ہم پر برسے گا بلکہ یہ تو وہ ہے جس کی تم جلدی مچاتے تھے ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر جب انہوں نے اسے (یعنی عذاب کو) بادل کی صورت میں پھیلا ہوا اپنی وادیوں کی طرف آتا ہوا دیکھا توکہنے لگے: یہ ہمیں بارش دینے والابادل ہے۔(کہا گیا کہ، نہیں ) بلکہ یہ تو وہ ہے جس کی تم نے جلدی مچائی تھی، یہ ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔ || پھر جب انہوں نے اسے (یعنی عذاب کو) بادل کی صورت میں پھیلا ہوا اپنی وادیوں کی طرف آتا ہوا دیکھا توکہنے لگے: یہ ہمیں بارش دینے والابادل ہے۔(کہا گیا کہ، نہیں ) بلکہ یہ تو وہ ہے جس کی تم نے جلدی مچائی تھی، یہ ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحقاف آیت 24 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{فَلَمَّا رَاَوْهُ: پھر جب انہوں  نے عذاب کو دیکھا۔} جب قومِ عاد نے کسی طرح حق کو قبول نہ کیا تو ان سے جس عذاب کا وعدہ کیا گیا تھا وہ آگیا،اس کی صورت یہ ہوئی کہ کچھ عرصہ ان کے علاقوں  میں  بارش نہ ہوئی ،پھراللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ایک سیاہ بادل چلایا جس میں  ان پر آنے والا عذاب تھا اور جب انہوں  نے عذاب کو بادل کی طرح آسمان کے کنارے میں  پھیلا ہوا اپنی وادیوں  کی طرف آتے ہوئے دیکھا تو وہ لوگ خوش ہو گئے اور کہنے لگے: یہ ہمیں  بارش دینے والابادل ہے۔حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا:یہ برسنے والا بادل نہیں  ہے بلکہ یہ تو وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی مچارہے تھے، اس بادل میں  ایک آندھی ہے جس میں  دردناک عذاب ہے۔(تفسیرکبیر، الاحقاف،تحت الآیۃ:۲۴،۱۰ / ۲۵، روح البیان،الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۴، ۸ / ۴۸۲، مدارک، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۱۲۸-۱۱۲۹، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now