Transliteration: (Wa qaaloo Rabbanaaa innaaa ata'naa saadatanaa wa kubaraaa'anaa fa adalloonas sabeelaa)
{وَ قَالُوْا: اور کہیں گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن پیروی کرنے والے کفار عذر پیش کرتے ہوئے کہیں گے :اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، ہم قوم کے سرداروں ، بڑی عمر کے لوگوں اور اپنی جماعت کے عالموں کے کہنے پر چلے، انہوں نے ہمیں کفر کی تلقین کرکے اسلام اور توحید کے راستے سے بھٹکا دیا۔ اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، انہیں آگ کا اس سے دگنا عذاب دے جو ہمیں دیا گیا کیونکہ وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور انہوں نے دوسروں کو بھی گمراہ کیا اور ان پر بڑی لعنت کر۔(روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ:۶۷-۶۸،۷ / ۲۴۴-۲۴۵، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶۷-۶۸، ص۹۵۲، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحزاب آیت 67 تفسیر