قرآن - 33:68 سورہ الأحزاب ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

68
رَبَّنَآ ءَاتِهِمۡ ضِعۡفَيۡنِ مِنَ ٱلۡعَذَابِ وَٱلۡعَنۡهُمۡ لَعۡنٗا كَبِيرٗا

Transliteration: (Rabbanaaa aatihim di'fai ni minal 'azaabi wal'anhum la nan kabeera (section 8))

ترجمہ: کنزالایمان - وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا(67)رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا(68) || اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بہکا دیا۔ اے ہمارے رب انہیں آگ کا دونا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کہیں گے: اے ہمارے رب!ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بھٹکادیا۔ اے ہمارے رب! انہیں دُگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔ || اور کہیں گے: اے ہمارے رب!ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بھٹکادیا۔ اے ہمارے رب! انہیں دُگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأحزاب آیت 68 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ قَالُوْا: اور کہیں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن پیروی کرنے والے کفار عذر پیش کرتے ہوئے کہیں  گے :اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، ہم قوم کے سرداروں ، بڑی عمر کے لوگوں  اور اپنی جماعت کے عالموں  کے کہنے پر چلے، انہوں  نے ہمیں  کفر کی تلقین کرکے اسلام اور توحید کے راستے سے بھٹکا دیا۔ اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، انہیں  آگ کا اس سے دگنا عذاب دے جو ہمیں  دیا گیا کیونکہ وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور انہوں  نے دوسروں  کو بھی گمراہ کیا اور ان پر بڑی لعنت کر۔(روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ:۶۷-۶۸،۷ / ۲۴۴-۲۴۵، مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶۷-۶۸، ص۹۵۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now