قرآن - 87:15 سورہ الاعلى ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

15
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ

Transliteration: (Wa zakaras ma Rabbihee fasallaa )

ترجمہ: کنزالایمان - وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىﭤ(15) || اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس نے اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔ || اور اس نے اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الاعلى آیت 15 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى: اور اس نے اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔} یعنی اور اس نے نماز شروع کرنے کی تکبیر کہہ کر پانچوں  نمازیں  پڑھیں ۔ اس آیت سے نماز شروع کرنے کی تکبیر ثابت ہوئی اور یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ نماز کا حصہ نہیں  ہے کیونکہ نماز کا اس پر عطف کیا گیا ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے ہر نام سے نماز شروع کرنا جائز ہے۔ بعض مفسرین نے یہ کہاہے کہ ’’تَزَكّٰى‘‘ سے صدقۂ فطر دینا اور رب کا نام لینے سے عید گاہ کے راستے میں  تکبیریں  کہنا اور نماز سے نماز عید مراد ہے۔( مدارک، الاعلی، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۳۴۱، تفسیرات احمدیہ، الاعلی، ص۷۴۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now