قرآن - 21:43 سورہ الأنبياء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

43
أَمۡ لَهُمۡ ءَالِهَةٞ تَمۡنَعُهُم مِّن دُونِنَاۚ لَا يَسۡتَطِيعُونَ نَصۡرَ أَنفُسِهِمۡ وَلَا هُم مِّنَّا يُصۡحَبُونَ

Transliteration: (Am lahum aalihatun tamna'uhum min dooninaa; laa yastatee'oona nasra anfusihim wa laa hum minna yus-haboon)

ترجمہ: کنزالایمان - اَمْ لَهُمْ اٰلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِّنْ دُوْنِنَاؕ-لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَ اَنْفُسِهِمْ وَ لَا هُمْ مِّنَّا یُصْحَبُوْنَ(43) || کیا ان کے کچھ خدا ہیں جو ان کو ہم سے بچاتے ہیں وہ اپنی ہی جانوں کو نہیں بچاسکتے اور نہ ہماری طرف سے ان کی یاری ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا ان کے کچھ خدا ہیں جو انہیں ہم سے بچالیں گے ؟ وہ اپنی ہی جانوں کی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہی ان کی ہماری طرف سے مدد و حفاظت کی جاتی ہے۔ || کیا ان کے کچھ خدا ہیں جو انہیں ہم سے بچالیں گے ؟ وہ اپنی ہی جانوں کی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہی ان کی ہماری طرف سے مدد و حفاظت کی جاتی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأنبياء آیت 43 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اَمْ لَهُمْ اٰلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِّنْ دُوْنِنَا:کیا ان کے کچھ خدا ہیں  جو انہیں  ہم سے بچالیں  گے ؟} ارشاد فرمایا کہ کیا ان کافروں  کے خیال میں  ہمارے سوا ان کے کچھ خدا ہیں  جو انہیں  ہم سے بچاتے ہیں  اور ہمارے عذاب سے محفوظ رکھتے ہیں ؟ ایسا تو نہیں  ہے اور اگر وہ اپنے بتوں  کے بارے میں  یہ اعتقاد رکھتے ہیں  تو ان بتوں  کا حال یہ ہے کہ وہ اپنی ہی جانوں  کی مدد نہیں  کرسکتے ،اپنے پوجنے والوں  کو کیا بچا سکیں  گے اور نہ ہی ان کی ہماری طرف سے مدد و حفاظت کی جاتی ہے۔( خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۴۳، ۳ / ۲۷۸، تفسیرکبیر، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۴۳، ۸ / ۱۴۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now