قرآن - 21:92 سورہ الأنبياء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

92
إِنَّ هَٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَأَنَا۠ رَبُّكُمۡ فَٱعۡبُدُونِ

Transliteration: (Inna haaziheee ummatukum ummatanw waahidatanw wa Ana Rabbukum fa'budoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً ﳲ وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْنِ(92) || بیشک تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو میری عبادت کرو۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے ،ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو تم میری عبادت کرو۔ || بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے ،ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو تم میری عبادت کرو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأنبياء آیت 92 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ:بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! بیشک یہ اسلام تمہارا دین ہے اور یہی تمام انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا دین ہے، اس کے سوا جتنے اَدیان ہیں  وہ سب باطل ہیں  اور سب کو اسی دین اسلام پر قائم رہنا لازم ہے اور میں  تمہارا رب ہوں ، نہ میرے سوا کوئی دوسرا ربّ ہے نہ میرے دین کے سوا اور کوئی دین ہے تو تم صرف میری عبادت کرو۔(مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۲، ص۷۲۶، خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۲، ۳ / ۲۹۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now