قرآن - 21:98 سورہ الأنبياء ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

98
إِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمۡ لَهَا وَٰرِدُونَ

Transliteration: (Innakum wa maa ta'budoona min doonil laahi hasabu Jahannama antum lahaa waaridoon)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَنَّمَؕ-اَنْتُمْ لَهَا وٰرِدُوْنَ(98)لَوْ كَانَ هٰۤؤُلَآءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوْهَاؕ-وَ كُلٌّ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(99) || بیشک تم اور جو کچھ اللہ کے سوا تم پوجتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہو تمہیں اس میں جانا۔ اگر یہ خدا ہوتے جہنم میں نہ جاتے اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہنا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک تم اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہیں ۔ تم اس میں جانے والے ہو۔ اگر یہ معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہناہے۔ || بیشک تم اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہیں ۔ تم اس میں جانے والے ہو۔ اگر یہ معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہناہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الأنبياء آیت 98 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ:بیشک تم اور جن کی تم  اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔}ارشاد فرمایا کہ اے مشرکو! بیشک تم اور  اللہ تعالیٰ کے سوا جن بتوں  کی تم عبادت کرتے ہو ،سب جہنم کے ایندھن ہیں  اور تم اس میں  ہمیشہ کے لئے جانے والے ہو۔(روح البیان، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۸، ۵ / ۵۲۳-۵۲۴)

            یاد رہے کہ مشرکین کے بت عذاب پانے کے لئے جہنم میں  نہ جائیں  گے بلکہ ان مشرکوں  کو عذاب دینے کے لئے جائیں  گے کیونکہ ان کی پوجا کرنے میں  قصور تو مشرکوں  کا ہے نہ کہ ان بتوں  کا ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now