قرآن - 98:4 سورہ البينة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
وَمَا تَفَرَّقَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡبَيِّنَةُ

Transliteration: (Wa maa tafarraqal lazeena ootul kitaaba il-la mim b'adi ma jaa-at humul baiyyinah )

ترجمہ: کنزالایمان - وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُﭤ(4) || اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل ان کے پاس تشریف لائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اورجن لوگوں کو کتاب دی گئی انہوں نے (آپس میں ) تفرقہ نہ ڈالا مگر اس کے بعدکہ وہ روشن دلیل ان کے پاس آچکی تھی ۔ || اورجن لوگوں کو کتاب دی گئی انہوں نے (آپس میں ) تفرقہ نہ ڈالا مگر اس کے بعدکہ وہ روشن دلیل ان کے پاس آچکی تھی ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ البينة آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ: اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں  میں ۔} اس آیت سے مراد یہ ہے کہ پہلے سے تو سب اس بات پر متفق تھے کہ جب وہ نبی تشریف لائیں  گے جن کی بشارت دی گئی ہے تو ہم ان پر ایمان لائیں  گے لیکن جب وہ نبی مکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ جلوہ افروز ہوئے تو ان میں  پھوٹ پڑ گئی اور ان میں  سے بعض آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ پر ایمان لائے اور بعض نے حسد اور عناد کی وجہ سے کفر اختیار کیا۔( خازن، البیّنۃ، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۳۹۹، مدارک، البیّنۃ، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۳۶۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now