قرآن - 98:7 سورہ البينة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

7
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ أُوْلَـٰٓئِكَ هُمۡ خَيۡرُ ٱلۡبَرِيَّةِ

Transliteration: (Innal lazeena aamanu wa 'amilus saalihaati ula-ika hum khairul bareey yah )

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِﭤ(7) || بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں بہتر ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہیں ۔ || بیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ البينة آیت 7 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِ: وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں ۔} اس آیت سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں  نے نیک عمل کئے تو وہ فرشتوں  سے بھی افضل ہیں  کیونکہ تمام مخلوق میں  فرشتے بھی داخل ہیں  البتہ ا س میں  تفصیل یہ ہے کہ انسانوں  میں  سے جو حضرات نبوت و رسالت کے منصب پر فائز ہوئے وہ تمام فرشتوں  سے افضل ہیں  جبکہ فرشتوں  میں  جو رسول ہیں  وہ اولیاء اور علماء سے افضل ہیں  (اور اولیاء و علماء عام فرشتوں  سے افضل ہیں ) جبکہ عام فرشتے گناہگار مومنین سے افضل ہیں  کیونکہ فرشتے گناہوں  سے معصوم ہوتے ہیں ۔( روح البیان، البینۃ، تحت الآیۃ: ۷، ۱۰ / ۴۹۰، شرح فقہ اکبر،  ص۱۱۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now