Transliteration: (Wa law qaatalakumul lazeena kafaroo la wallawul adbaara summa laa yajidoona waliyanw-wa laa naseeraa)
{وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور اگر کافر تم سے لڑیں گے۔} یعنی اہلِ مکہ اگر صلح
کرنے کی بجائے جنگ کرتے یا اہلِ خیبرکے حلیف قبیلہ
اسد اورقبیلہ غطفان کے لوگ تم سے جنگ کرنے کی ہمت کریں تویہ لوگ تمہارے مقابلے میں
ضرور پیٹھ پھیرکربھاگ جا ئیں گے ،تم ہی ان پر غالب آؤ گے اور انہیں شکست ہو
گی،پھر وہ اپناکوئی حمایتی اور مددگارنہ پائیں گے۔( خازن، الفتح، تحت الآیۃ: ۲۲، ۴ / ۱۵۴، مدارک، الفتح، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۱۱۴۵، ملتقطاً)بعض علماء فرماتے ہیں کہ اگر اب
بھی مسلمان صحیح مسلمان ہو کر یعنی صحیح طریقے سے اسلامی احکام پر عمل کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جنگ کریں تو بدر و حُنَین کے نظارے نظر آسکتے ہیں ۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفتح آیت 22 تفسیر