قرآن - 48:23 سورہ الفتح ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
سُنَّةَ ٱللَّهِ ٱلَّتِي قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلُۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلٗا

Transliteration: (Sunnatal laahil latee qad khalat min qablu wa lan tajida lisunnatil laahi tabdeelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ ۚۖ-وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا(23) || اللہ کا دستور ہے کہ پہلے سے چلا آتا ہے اور ہرگز تم اللہ کا دستور بدلتا نہ پاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اللہ کا دستور ہے جو پہلے لوگوں میں گزرچکا ہے اور تم ہرگزاللہ کے دستورمیں تبدیلی نہ پاؤ گے۔ || اللہ کا دستور ہے جو پہلے لوگوں میں گزرچکا ہے اور تم ہرگزاللہ کے دستورمیں تبدیلی نہ پاؤ گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفتح آیت 23 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ: اللہ کا دستور ہے جو پہلے لوگوں میں گزرچکا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا دستور  ہے کہ وہ ایمان والوں کی مددفرماتا اورکافروں پرقہرفرماتاہے جیسا کہ گزشتہ امتوں کے حالات سے ظاہر ہے اور تم ہرگز اللہ تعالیٰ کے اس دستورمیں تبدیلی نہ پاؤ گے،یعنی یہ کبھی نہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کفار کے مقابلے میں ایمان والوں کی مدد  بلاوجہ نہ فرمائے، اگر کبھی مسلمان شکست کھا جائیں تو یا ان کی اپنی غلطی ہو گی یا اس میں اللہ تعالیٰ کی خا ص حکمت ہو گی اور  یہ شکست بھی عارضی ہو گی۔اس سے معلوم ہوا کہ بہت دفعہ مسلمانوں کا مغلوب ہو جانا اس آیت کے خلاف نہیں ہے اور کافروں کے غلبے کو بنیاد بنا کر اس آیت پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now