قرآن - 25:15 سورہ الفرقان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

15
قُلۡ أَذَٰلِكَ خَيۡرٌ أَمۡ جَنَّةُ ٱلۡخُلۡدِ ٱلَّتِي وُعِدَ ٱلۡمُتَّقُونَۚ كَانَتۡ لَهُمۡ جَزَآءٗ وَمَصِيرٗا

Transliteration: (Qul azaalika khairun am Jannatul khuldil latee wu'idal muttaqoon; kaanat lahum jazaaa'anw wa maseeraa)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ-كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَّ مَصِیْرًا(15) || تم فرماؤ کیا یہ بَھلا یا وہ ہمیشگی کے باغ جس کا وعدہ ڈر والوں کو ہے وہ ان کا صلہ اور انجام ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: کیا یہ (عذابِ جہنم) بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کا باغ جس کاڈرنے والوں کو وعدہ دیا گیا ہے، وہ باغ ان کے لئے بدلہ اور لوٹنے کی جگہ ہے۔ || تم فرماؤ: کیا یہ (عذابِ جہنم) بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کا باغ جس کاڈرنے والوں کو وعدہ دیا گیا ہے، وہ باغ ان کے لئے بدلہ اور لوٹنے کی جگہ ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفرقان آیت 15 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرمائیں  کہ کیا جہنم کا عذاب اور ا س کی ہولناکیاں  جن کا ذکر کیا گیا،یہ بہتر ہیں  یا وہ ہمیشہ رہنے کا باغ جس کا  اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے عذاب سے ڈرنے والوں  کو وعدہ دیا گیا ہے، وہ باغ  اللہ تعالیٰ کے علم میں  اور اس کے کرم کے مطابق ان کے لئے اعمال کا بدلہ اور وہ جگہ ہے جس کی طرف یہ لوٹ کر جائیں  گے۔( جلالین، الفرقان، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۳۰۳، روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۱۵، ۶ / ۱۹۵-۱۹۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now