قرآن - 25:17 سورہ الفرقان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

17
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ فَيَقُولُ ءَأَنتُمۡ أَضۡلَلۡتُمۡ عِبَادِي هَـٰٓؤُلَآءِ أَمۡ هُمۡ ضَلُّواْ ٱلسَّبِيلَ

Transliteration: (Wa Yawma yahshuruhum wa maa ya'budoona min doonil laahi fa yaqoolu 'a-antum adlaltum 'ibaadee haaa'ulaaa'i am hum dallus sabeel)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِیْ هٰۤؤُلَآءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِیْلَﭤ(17) || اور جس دن اکٹھا کرے گا انہیں اور جن کو اللہ کے سوا پوجتے ہیں پھر ان معبودو ں سے فرمائے گا کیا تم نے گمراہ کردیئے یہ میرے بندے یا یہ خود ہی راہ بھولے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جس دن وہ انہیں اور جن (بتوں) کی اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں ان کو جمع فرمائے گا تو( ان بتوں سے) فرمائے گا: کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراہ کیا تھا یا یہ خود ہی راستے سے بھٹکے تھے؟ || اور جس دن وہ انہیں اور جن (بتوں) کی اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں ان کو جمع فرمائے گا تو( ان بتوں سے) فرمائے گا: کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراہ کیا تھا یا یہ خود ہی راستے سے بھٹکے تھے؟

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفرقان آیت 17 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ: اور جس دن انہیں  اکٹھا کرے گا۔} یعنی جس دن  اللہ تعالیٰ مشرکین کو اور ان کے باطل معبودوں  کو جن کی یہ  اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کیا کرتے تھے، جمع فرمائے گا تو ان معبودوں  سے فرمائے گا: کیا میرے بندوں  کو تم نے گمراہ کیا تھا یا یہ خود ہی ہدایت کے راستے سے بھٹکے تھے؟  اللہ تعالیٰ حقیقتِ حال کا جاننے والا ہے اس سے کچھ بھی مخفی نہیں ، یہ سوال مشرکین کو ذلیل کرنے کے لئے ہے تاکہ اُن کے معبود انھیں  جھٹلائیں  تو اُن کی حسرت و ذلت اور زیادہ ہو۔ باطل معبودوں  سے عام معبودمراد ہیں  چاہے وہ ذَوِی الْعُقُول ہوں  یا غیر ذَوِی الْعُقُول،جبکہ کلبی نے کہا کہ اِن معبودوں  سے بُت مراد ہیں ، انہیں   اللہ تعالیٰ بولنے کی قوت دے گا۔( مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۱۷، ص۷۹۷)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now