قرآن - 25:19 سورہ الفرقان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

19
فَقَدۡ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسۡتَطِيعُونَ صَرۡفٗا وَلَا نَصۡرٗاۚ وَمَن يَظۡلِم مِّنكُمۡ نُذِقۡهُ عَذَابٗا كَبِيرٗا

Transliteration: (Faqad kazzabookum bimaa taqooloona famaa tastatee'oona sarfanw wa laa nasraa; wa many yazlim minkum nuziqhu 'azaaban kabeeraa)

ترجمہ: کنزالایمان - فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَۙ-فَمَا تَسْتَطِیْعُوْنَ صَرْفًا وَّ لَا نَصْرًاۚ-وَ مَنْ یَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِیْرًا(19) || تو اب معبودوں نے تمہاری بات جھٹلادی تو اب تم نہ عذاب پھیرسکو نہ اپنی مدد کرسکو اور تم میں جو ظالم ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو بیشک ان (جھوٹے معبودوں ) نے تمہاری بات کو جھٹلادیا تو اب تم نہ عذاب پھیرنے کی طاقت رکھو گے اور نہ اپنی مدد کرسکو گے اور تم میں جو ظالم ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔ || تو بیشک ان (جھوٹے معبودوں ) نے تمہاری بات کو جھٹلادیا تو اب تم نہ عذاب پھیرنے کی طاقت رکھو گے اور نہ اپنی مدد کرسکو گے اور تم میں جو ظالم ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الفرقان آیت 19 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ: پس بیشک انہوں  نے تمہاری بات کو جھٹلادیا۔} جب کفار کے باطل معبود جواب دے لیں  گے تو  اللہ تعالیٰ مشرکوں  سے فرمائے گا:اے مشرکو! تم نے اپنے معبودوں  کو خداکہا اور انہوں  نے تمہیں  جھوٹا کر دیا اب یہ بت نہ تمہاری مدد کر سکیں  گے، نہ ہم کریں  گے اورنہ تم ایک دوسرے کی مدد کر سکو گے اور تم میں  جو ظالم یعنی کافر اور کافر گر ہے ہم اسے جہنم کا بڑا عذاب چکھائیں  گے۔( روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۱۹، ۶ / ۱۹۸، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now