قرآن - 88:14 سورہ الغاشیة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

14
وَأَكۡوَابٞ مَّوۡضُوعَةٞ

Transliteration: (Wa akwaabum mawzoo'ah)

ترجمہ: کنزالایمان - وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ(14)وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ(15)وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌﭤ(16) || اور چنے ہوئے کوزے۔ اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین۔ اور پھیلی ہوئی چاندنیاں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور رکھے ہوئے گلاس ہوں گے۔ اور صف در صف گاؤ تکیے لگے ہوئے ہوں گے۔ اور عمدہ قالین بچھے ہوئے ہوں گے۔ || اور رکھے ہوئے گلاس ہوں گے۔ اور صف در صف گاؤ تکیے لگے ہوئے ہوں گے۔ اور عمدہ قالین بچھے ہوئے ہوں گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الغاشیة آیت 14 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ: اور رکھے ہوئے گلاس ہوں  گے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ چشموں  کے کناروں  پر ترتیب سے گلاس رکھے ہوئے ہوں  گے جن کی ترتیب کا حسن اور صفائی دیکھنے سے بھی لذت حاصل ہوگی جیسے اگر کسی کے خوبصورت کچن میں  جائیں  جہاں  ہرچیز نہایت ترتیب اور نفاست سے رکھی ہو تو اس منظر سے ہی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ جنتی جب اُن گلاسوں  سے دودھ، شہد، شراب وغیرہا پینا چاہیں  گے تو وہ انہیں  خود ہی بھرے ہوئے ملیں  گے۔ کوزے تو چشموں  کے کنارے چنے ہوئے ہوں  گے جبکہ ان کے گھروں  کا منظر بھی قابل ِدید ہوگا کہ وہاں  قالین بچھے ہوں  گے جو بہت آرام دہ اور نہایت ہی خوشنماہوں  گے اور صف در صف گاؤ تکیے لگے ہوئے ہوں  گے۔

            یہاں  جداگانہ عرض ہے کہ گھر کی اَشیاء کا نفاست و صفائی اور ترتیب سے ہونا ایک عمدہ خوبی ہے لہٰذا گھروں  میں  جو اشیاء موجود ہوں  انہیں  ترتیب اور ڈھنگ سے رکھنا چاہیے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now