قرآن - 88:26 سورہ الغاشیة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

26
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَاحِسَابَهُم

Transliteration: (Summa inna 'alainaa hisaabahum )

ترجمہ: کنزالایمان - اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَ(23)فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَﭤ(24)اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْ(25)ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ(26) || ہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے ۔ تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا۔ بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرناہے۔ پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہاں جس نے منہ پھیرا اور کفر کیا۔ تو اسے اللہ بہت بڑا عذاب دے گا۔ بیشک ہماری ہی طرف ان کا لوٹناہے۔ پھر بیشک ہم پر ہی ان کا حساب (لینا) ہے۔ || ہاں جس نے منہ پھیرا اور کفر کیا۔ تو اسے اللہ بہت بڑا عذاب دے گا۔ بیشک ہماری ہی طرف ان کا لوٹناہے۔ پھر بیشک ہم پر ہی ان کا حساب (لینا) ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الغاشیة آیت 26 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَ: ہاں  جس نے منہ پھیرا اور کفر کیا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، انہیں  مسلمان کرکے چھوڑنا یا مجبور کرکے مسلمان بنانا آپ کی ذمہ داری نہیں  بلکہ پیغام پہنچانا آپ کی ذمہ داری تھی تو آپ کے سمجھانے اور نصیحت فرمانے کے بعد جو ایمان لانے سے منہ پھیرے اور کفر کرے تو اللّٰہ تعالیٰ اسے آخرت میں  بڑا عذاب دے گا کہ اسے جہنم میں  داخل کرے گا کیونکہ مرنے کے بعد انہیں  ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے اور حشر کے میدان میں  ان کا حساب بھی ہم نے ہی لینا ہے۔

            یاد رہے کہ کفار کے لئے بہت سے عذاب ہیں : نَزع کے وقت، قبرمیں ، محشر میں  اور جہنم میں  ، ان سب میں  بڑا عذاب دوزخ کا ہے، باقی اس کے مقابلے میں  چھوٹے ہیں  کیونکہ دوزخ کا عذاب دائمی ہے، اس میں  سخت رسوائی بھی ہے، اس میں  ہر طرح کا عذاب ہے: کھانے، پینے، رہنے  سہنے، زہریلے جانور سب کا عذاب ، ان وجوہات سے اسے بڑا عذاب کہا گیا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now