قرآن - 88:22 سورہ الغاشیة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

22
لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ

Transliteration: (Lasta 'alaihim bimusaitir )

ترجمہ: کنزالایمان - لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ(22) || تم کچھ ان پر کڑ وڑا نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم کچھ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ || تم کچھ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الغاشیة آیت 22 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ: تم کچھ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں  ہو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ کی یہ ذمہ داری نہیں  کہ آپ انہیں  مسلمان کرکے ہی چھوڑیں بلکہ اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام احسن طریقے سے پہنچا دینا آپ کا کام ہے ۔ اس کے بعد اگر سارے لو گ کافر رہیں تو آپ کا کچھ نہیں  بگڑتاجیسے اگرسورج سے کوئی روشنی نہ لے یا بادل سے فیض نہ لے تو اس سے سورج یا بادل کا نقصان نہیں  ہے۔ یا آیت کا یہ مطلب ہے کہ آپ انہیں  جَبراً مسلمان نہ کریں  بلکہ اسلام کی تعلیمات پہنچا کر قبول کرنے یانہ کرنے کا اختیار ان پر چھوڑ دیں ۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now