Transliteration: (Wujoohuny yawma 'izin khaashi'ah)
{وُجُوْهٌ: کتنے ہی منہ۔} قیامت کی خبر کا تذکرہ کرنے کے بعد یہاں ان اَحوال کا بیان کیا گیا ہے جو قیامت کے دن ظاہر ہوں گے چنانچہ بہت سے چہرے جو دنیا میں اللّٰہ والوں کے رُوبَرُو اکڑتے تھے، وہاں ہر طرح ذلیل ہوں گے، قبروں سے سر کے بل چل کر محشر میں پہنچیں گے، وہاں منہ کالے ، دونوں ہاتھ بندھے ہوئے اورگلے میں طوق ہو گا، ہر دروازے پر بھیک مانگیں گے مگر دھتکارے جائیں گے اورایک دوسرے پر لعنت کررہے ہوں گے۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الغاشیة آیت 2 تفسیر