Transliteration: (Wa maa lakum laa tu'minoona billaahi war Rasoolu yad'ookum li tu'minoo bi Rabbikum wa qad akhaza meesaaqakum in kuntum mu'mineen)
{وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ: اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ
لاؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ
تم اللہ تعالیٰ پر ایمان
نہیں لا رہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کے رسول
تمہیں بلارہے ہیں کہ تم اپنے ر ب تعالیٰ
کی وحدانیَّت کا اقرار کر کے اس پر ایمان لاؤ اور وہ تمہارے
سامنے (اللہ تعالیٰ کی وحدانیَّت اور اپنی رسالت کی) دلیلیں پیش کررہے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کی
کتاب سنارہے ہیں ، اب تمہیں ایمان قبول کرنے سے کیا عذر ہوسکتا ہے
اور بیشک اللہ تعالیٰ تم سے اس
وقت عہد لے چکا ہے جب اس نے تمہیں حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پشت سے نکالا تھا کہ اللہ تعالیٰ تمہارا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔
اگر تم اس عہد پریقین رکھتے ہوتو ایمان لے آؤ۔( تفسیر طبری، الحدید، تحت الآیۃ: ۸، ۱۱ / ۶۷۲، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۸، ۴ / ۲۲۷، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحديد آیت 8 تفسیر