Transliteration: (Laa yastaweee as-haabun naari wa ashaabul jannah; as haabul jannati humul faaa'izoon)
{لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ: دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ۔} یعنی جہنم والے جن کے لئے دائمی عذاب ہے اور جنت والے جن کیلئے ہمیشہ
کا عیش اور سَرمَدی راحت ہے،یہ دونوں برابر نہیں بلکہ جنت
والے ہی کامیاب ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی اللّٰہ تعالیٰ کی رضا میں گزاری اور آخرت میں اس کی
نعمتوں کے مستحق ہوئے جبکہ کفار دونوں جگہ نقصان
میں رہے۔
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الحشر آیت 20 تفسیر