قرآن - 72:20 سورہ الجن ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

20
قُلۡ إِنَّمَآ أَدۡعُواْ رَبِّي وَلَآ أُشۡرِكُ بِهِۦٓ أَحَدٗا

Transliteration: (Qul innamaaa ad'oo rabbee wa laaa ushriku biheee 'ahada)

ترجمہ: کنزالایمان - قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا(20) || تم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔ || تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ الجن آیت 20 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ: تم فرماؤ: میں  تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں ۔} کفارِ مکہ نے نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہا کہ بے شک آپ بہت بڑا حکم لے کر آئے ہیں  ،آپ اس سے رجوع کرلیں  تو ہم آپ کو بچالیں  گے، اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرما دیں  کہ میں  تو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ ہی کی عبادت کرتا ہوں  اور کسی کو اس کا شریک نہیں  ٹھہراتا اور یہ کوئی ایسا نیا اور ناپسندیدہ کام نہیں  ہے جس کی وجہ سے تم تعجب کر رہے ہو۔( خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴ / ۳۱۹، ابو سعود، الجن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۵ / ۷۸۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now