قرآن - 58:21 سورہ المجادلة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

21
كَتَبَ ٱللَّهُ لَأَغۡلِبَنَّ أَنَا۠ وَرُسُلِيٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٞ

Transliteration: (Katabal laahu la aghlibanna ana wa Rusulee; innal laaha qawiyyun 'Azeez)

ترجمہ: کنزالایمان - كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْؕ-اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ(21) || اللہ لکھ چکا کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بے شک اللہ قوت والا عزت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اللہ لکھ چکا ہے کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بیشک اللہ قوت والا، سب پر غالب ہے۔ || اللہ لکھ چکا ہے کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بیشک اللہ قوت والا، سب پر غالب ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المجادلة آیت 21 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{كَتَبَ اللّٰهُ: اللّٰہ لکھ چکا ہے۔}یعنی اللّٰہ تعالیٰ لوحِ محفوظ میں  لکھ چکا ہے کہ ضرور میں  غالب آؤں  گا اور میرے رسول غالب آئیں  گے ،بیشک اللّٰہ تعالیٰ قوت والا ہے ،اسے کوئی اس کے ارادے سے منع نہیں  کر سکتا، عزت والا اور غلبے والا ہے،کوئی اسے مغلوب نہیں  کر سکتا۔یاد رہے کہ یہاں  آیت میں  رسولوں  عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے غالب آنے سے مراد دلیل اور حجت کے ساتھ ،یا تلوار کے ساتھ غالب آنا مراد ہے۔( مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۱۲۲۱)دلیل و حجت کے ساتھ تو سبھی غالب تھے البتہ بہت ساروں  کو تلوار کے ساتھ بھی غلبہ عطا کیا گیا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now