قرآن - 58:5 سورہ المجادلة ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

5
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحَآدُّونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ كُبِتُواْ كَمَا كُبِتَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ وَقَدۡ أَنزَلۡنَآ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖۚ وَلِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٞ مُّهِينٞ

Transliteration: (Innal lazeena yuhaaaddoonal laaha wa Rasoolahoo kubitoo kamaa kubital lazeena min qablihim; wa qad anzalnaaa aayaatim baiyinaat; wa lilkaa fireena 'azaabum muheen)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ كُبِتُوْا كَمَا كُبِتَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ قَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ(5) || بے شک وہ جو مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی ذلیل کئے گئے جیسے ان سے اگلوں کو ذلت دی گئی اور بے شک ہم نے روشن آیتیں اُتاریں اور کافروں کے لیے خواری کا عذاب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ذلیل و رسوا کردیا جائے گا جیسے ان سے پہلے لوگ ذلیل و رسوا کردئیے گئے اور بیشک ہم نے روشن آیتیں اتاریں اور کافروں کے لیے رسواکردینے والا عذاب ہے۔ || بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ذلیل و رسوا کردیا جائے گا جیسے ان سے پہلے لوگ ذلیل و رسوا کردئیے گئے اور بیشک ہم نے روشن آیتیں اتاریں اور کافروں کے لیے رسواکردینے والا عذاب ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المجادلة آیت 5 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ: بیشک وہ لوگ جو اللّٰہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں  ۔} اس سے پہلی آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ کی حدوں  کی حفاظت اور دین ِاسلام کے دئیے ہوئے احکام کی پابندی کرنے کی تاکید کی گئی اور ا س آیت میں  ان لوگوں  کے لئے وعید بیان کی گئی ہے جو ان کی مخالفت کرتے اور ان کا انکار کرتے ہیں  ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک وہ لوگ جو اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے احکام کی مخالفت کرتے ہیں  وہ ایسے ہی ذلیل کئے جائیں  گے جیسے ان سے پہلے لوگ رسولوں  عَلَیْہِ مُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مخالفت کرنے کے سبب ذلیل و رسوا کردئیے گئے اور یہ ذلت اس لئے ہو گی کہ بیشک ہم نے رسولوں  عَلَیْہِ مُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صداقت پر دلالت کرنے والی اور واضح احکام پر مشتمل روشن آیتیں  اتاریں ، ا س کے باوجود انہوں  نے مخالفت کی اور یہ تو دنیا کی سزا ہے جبکہ آخرت میں  ان آیتوں  کا انکار کرنے والے کافروں  کے لیے رسواکردینے والا عذاب ہے۔

آیت ’’اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

            اس آیت سے دو باتیں  معلوم ہوئیں ،

(1)… حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مخالفت اللّٰہ تعالیٰ کی مخالفت ہے۔

(2)…اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ کے مقبول بندوں  کے دشمن کو جنگ کااعلان بھی ہے اوراس کے مغلوب ہونے کا اعلان بھی۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now