Transliteration: (Yawma yab'asuhumul laahu jamee'an fayunabbi'uhum bimaa 'amiloo; ahsaahul laahu wa nasooh; wallaahu 'alaa kulli shai'in shaheed)
{یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا: جس دن اللّٰہ ان سب کو (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے گا ۔} یعنی
کافروں کو رسوا کر دینے والا عذاب اس دن ہو گا جس دن اللّٰہ تعالیٰ ان سب کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا
یہاں تک کہ کسی ایک کو باقی نہ چھوڑے گا، پھر
انہیں رسوا اور شرمندہ کرنے کیلئے ان کے اعمال بتائے گا (کیونکہ) اللّٰہ تعالیٰ نے ان کے تمام اعمال کو گن رکھا ہے جبکہ وہ لوگ بے فکری اور
توجہ نہ ہونے کے سبب دنیا میں کئے ہوئے اپنے اعمال بھول گئے
ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے اوراس سے کچھ بھی
چھپا ہو انہیں ہے۔( مدارک،
المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۶، ص۱۲۱۷)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المجادلة آیت 6 تفسیر