Transliteration: (Inna fee zaalika la Aayaatinw wa in kunnaa lamubtaleen)
{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ: بیشک اس میں ۔} یعنی حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعے میں اور اس میں جو دشمنانِ حق کے ساتھ کیا گیا ضرور نشانیاں ، عبرتیں ، نصیحتیں اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کے دلائل ہیں اور بیشک ہم حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کو اس قوم میں بھیج کر اور ان کو وعظ و نصیحت پر مامُور فرما کر انہیں ضرور آزمانے والے تھے تاکہ ظاہر ہوجائے کہ عذاب نازل ہونے سے پہلے کون نصیحت قبول کرتا اور تصدیق و اطاعت کرتا ہے اور کون نافرمان تکذیب و مخالفت پر ڈٹا رہتا ہے۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۰، ۳ / ۳۲۴، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۰، ص۷۵۶، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المؤمنون آیت 30 تفسیر