قرآن - 73:10 سورہ المزمل ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

10
وَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرٗا جَمِيلٗا

Transliteration: (Wasbir 'alaa maa yaqoo loona wahjurhum hajran jameelaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا(10) || اور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انھیں اچھی طرح چھوڑ دو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو۔ || اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ المزمل آیت 10 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ: اور کافروں  کی باتوں  پر صبر کرو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفارِ قریش اللّٰہ تعالیٰ کے بارے میں  شریک،بیوی اور اولاد بتا کر خُرافات بکتے ہیں  اور آپ کو جادوگر، شاعر، کاہِن اور مجنون کہہ کر آپ کی شان میں  گستاخیاں  کرتے ہیں  اور قرآن کو سابقہ لوگوں  کی کہانیاں  بتا کر اس کے بارے میں  نازیْبا کلمات کہتے ہیں  ،آپ کافروں  کی ان باتوں  پر صبر فرمائیں  اورانہیں  بدنی ،زبانی ، قلبی ہر اعتبار سے چھوڑ دیں  اور ان کا معاملہ ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کے سپرد کر دیں ۔( روح البیان، المزمل، تحت الآیۃ: ۱۰، ۱۰ / ۲۱۳)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now