Transliteration: (Fa naadaw saahibahum fa ta'aataa fa 'aqar)
{ فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ: تو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا۔} قومِ ثمود ایک عرصہ تک اس
طریقے پر قائم رہی ،پھر انہیں اپنی چراگاہوں میں اور مویشیوں پر پانی کی تنگی کی
وجہ سے افسوس ہوا تو وہ لوگ اونٹنی کو قتل کرنے پر متفق ہو گئے اور ا س کام کے لئے
اپنے ساتھی کو پکارا جس کا نام قدار بن سالف تھا، تو اس نے اونٹنی کوپکڑا اور تیز
تلوار سے اس کی کونچیں کاٹ دیں اور اسے قتل کر ڈالا۔( جلالین مع صاوی، القمر، تحت الآیۃ: ۲۹، ۶ / ۲۰۶۷، ملخصاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 29 تفسیر