قرآن - 54:28 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

28
وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ

Transliteration: (Wa nabbi'hum annal maaa'a qismatun bainahum kullu shirbin muhtadar)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ(27)وَ نَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَیْنَهُمْۚ-كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ(28) || ہم ناقہ بھیجنے والے ہیں ان کی جانچ کو تو اے صا لح تو راہ دیکھ اور صبر کر ۔ اور اُنہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک ہم ان کی آزمائش کیلئے اونٹنی کوبھیجنے والے ہیں تو (اے صا لح!)تم ان کا انتظار کرو اور صبر کرو۔ اور انہیں خبر دے دو کہ ان کے درمیان پانی تقسیم ہے ، ہر باری پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے۔ || بیشک ہم ان کی آزمائش کیلئے اونٹنی کوبھیجنے والے ہیں تو (اے صا لح!)تم ان کا انتظار کرو اور صبر کرو۔ اور انہیں خبر دے دو کہ ان کے درمیان پانی تقسیم ہے ، ہر باری پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 28 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ: بیشک ہم اونٹنی کوبھیجنے والے ہیں ۔}اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی قوم نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے یہ کہا تھا کہ آپ پتھر سے ایک اونٹنی نکال دیجئے۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے اُن کے ایمان قبول کرنے کی شرط مقرر فرماکر یہ بات منظور کرلی تھی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اونٹنی بھیجنے کا وعدہ کرتے ہوئے ارشادفرمایا کہ بیشک ہم ان کی آزمائش کیلئے اونٹنی کوبھیجنے والے ہیں تو اے صالح!عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، تم اس بات کا انتظار کروکہ وہ کیا کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ کیاکیاجاتا ہے اوراُن کی ایذا پر صبر کرو اور انہیں خبر دے دو کہ ان کے درمیان پانی کی باری تقسیم کی گئی ہے کہ ایک دن اونٹنی کا ہے اور ایک دن ان کا ہے ،لہٰذاجو دن اونٹنی کا ہے اُس دن صرف اونٹنی ہی پانی پینے آئے ا ور جو دن قوم کا ہے اُس دن قوم پانی لینے آئے۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۲۷-۲۸، ۴ / ۲۰۴، جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۲۷-۲۸، ص۴۴۱-۴۴۲، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now