قرآن - 54:3 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

3
وَكَذَّبُواْ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُمۡۚ وَكُلُّ أَمۡرٖ مُّسۡتَقِرّٞ

Transliteration: (Wa kazzaboo wattaba'ooo ahwaaa'ahum; wa kullu amrin mustaqirr)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ(3) || اور اُنھوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔ || اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 3 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ كَذَّبُوْا: اور انہوں  نے جھٹلایا۔} ارشاد فرمایا کہ کفار ِمکہ نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اوران معجزات کو جھٹلایا جو انہوں  نے اپنی آنکھوں  سے دیکھے اور وہ اپنی ان باطل خواہشوں  کے پیچھے ہوئے جو شیطان نے ان کے دل میں  ڈال دی تھیں  (کہ اگر انہوں  نے نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات کی تصدیق کی تو اُن کی سرداری تمام عالَم میں  مانی جائے گی اور قریش کی کچھ بھی عزت اور قدر باقی نہ رہے گی۔) اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ہر کام اپنے وقت پر ہونے ہی والا ہے، کوئی اس کو روکنے والا نہیں  اورسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دین غالب ہو کر رہے گا۔( ابو سعود، القمر، تحت الآیۃ: ۳، ۵ / ۶۵۳، بغوی، القمر، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۲۳۵-۲۳۶، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now