قرآن - 54:4 سورہ القمر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

4
وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّنَ ٱلۡأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزۡدَجَرٌ

Transliteration: (Wa laqad jaaa'ahum minal anbaaa'i maa feehi muzdajar)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌ(4) || اور بے شک ان کے پاس وہ خبریں آئیں جن میں کافی روک تھی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آچکیں جن میں کافی ڈانٹ ڈپٹ تھی۔ || اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آچکیں جن میں کافی ڈانٹ ڈپٹ تھی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القمر آیت 4 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ: اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں  آچکیں۔} ارشاد فرمایا کہ کفارِ مکہ کے پاس قرآنِ پاک کے ذریعے پچھلی امتوں  کے ان لوگوں  کی خبریں  آ چکی ہیں جو اپنے رسولوں  کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے اور ان خبروں  میں  کفارِ مکہ کے لئے کفر اور تکذیب سے کافی روک اورانتہا درجہ کی نصیحت تھی۔( جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۴، ص۴۴۰، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۱۸۵، ملتقطاً)

اس آیت سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں  کے حالات معلوم کرنا عبرت اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور اس کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now