قرآن - 28:70 سورہ القصص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

70
وَهُوَ ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ لَهُ ٱلۡحَمۡدُ فِي ٱلۡأُولَىٰ وَٱلۡأٓخِرَةِۖ وَلَهُ ٱلۡحُكۡمُ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ

Transliteration: (Wa Huwal laahu laaa ilaaha illaa Huwa lahul hamdu fil oolaa wal Aakhirati wa lahul hukmu wa ilaihi turja'oon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰى وَ الْاٰخِرَةِ٘-وَ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(70) || اور وہی ہے الله کہ کوئی خدا نہیں اس کے سوا اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہی الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ دنیا اور آخرت میں اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔ || اور وہی الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ دنیا اور آخرت میں اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القصص آیت 70 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: اور وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  ۔ دنیا اور آخرت میں  اسی کیلئے تمام تعریفیں  ہیں  کہ اس کے اولیاء د نیا میں  بھی اس کی حمد کرتے ہیں  اور آخرت میں  بھی اس کی حمد سے لذت اٹھائیں  گے اور ہر چیز میں  اسی کا حکم ،فیصلہ اور قضاء نافذ و جاری ہے اور اے لوگو! قیامت کے دن اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمہیں  تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔( خازن، القصص،تحت الآیۃ:۷۰، ۳ / ۴۳۹، جلالین، القصص،تحت الآیۃ: ۷۰، ص۳۳۳، تفسیر سمرقندی، القصص، تحت الآیۃ: ۷۰، ۲ / ۵۲۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now