قرآن - 28:69 سورہ القصص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

69
وَرَبُّكَ يَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُونَ

Transliteration: (Wa Rabbuka ya'lamu maa tukinnu sudooruhum wa maa yu'linoon)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ رَبُّكَ یَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ(69) || اور تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینوں میں چھپا ہے اور جو ظاہر کرتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں ۔ || اور تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں ۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ القصص آیت 69 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{وَ رَبُّكَ یَعْلَمُ: اور تمہارا رب جانتا ہے۔} ارشاد فرمایاکہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کا رب ان کے کفر اوران کی آپ سے عداوت کو جانتا ہے جسے یہ لوگ اپنے سینوں  میں  چھپائے ہوئے ہیں  اور ان کی وہ باتیں  بھی جانتا ہے جو یہ اپنی زبانوں  سے ظاہر کرتے ہیں  جیسے آپ کی نبوت پر اعتراض کرنا اور قرآن پاک کو جھٹلانا۔ (روح البیان، القصص، تحت الآیۃ: ۶۹، ۶ / ۴۲۵، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۶۹، ص۳۳۳، ملتقطاً)اور جب اللہ تعالیٰ ان کے باطن اور ظاہر کو جانتا ہے تو وہی انہیں  ان کی حرکتوں  کی سزا دے گا۔

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now