Transliteration: (Laqad ra aa min aayaati Rabbihil kubraaa)
{ لَقَدْ رَاٰى مِنْ
اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى: بیشک اس نے اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔} یعنی
بے شک حضور پُر نور صَلَّی اللہ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے شب ِمعراج اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی
اور عظیم نشانیاں دیکھیں اور ملک وملکوت کے عجائبات کو
ملاحظہ فرمایا اور آپ کا علم تمام غیبی ملکوتی معلومات پر محیط ہوگیا۔( روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۱۸، ۹ / ۲۲۹، ۲۳۲)
اعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ
تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں :
سرِ عرش پر ہے تِری گزر دلِ
فرش پر ہے تِری نظر
ملکوت و ملک میں کوئی شے نہیں وہ جو تجھ پہ عیاں نہیں
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 18 تفسیر