قرآن - 53:20 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

20
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ

Transliteration: (Wa manaatas saalisatal ukhraa)

ترجمہ: کنزالایمان - اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى(19)وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى(20) || تو کیا تم نے دیکھا لات اور عزّیٰ۔ اور اس تیسری منات کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو (اے لوگو!) کیا تم نے لات اور عزیٰ دیکھا۔ اور ایک اور تیسری منات کو۔ || تو (اے لوگو!) کیا تم نے لات اور عزیٰ دیکھا۔ اور ایک اور تیسری منات کو۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 20 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى: تو کیا تم نے لات اور عزّیٰ دیکھا۔} یہاں  سے لوگوں  کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیَّت کا اقرار کرنے اور شرک سے بچنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  لات ،عُزّیٰ اور مَنات کا ذکر ہوا،یہ ان بتوں  کے نام ہیں  جنہیں  مشرکین پوجتے تھے اور ا ن آیات میں  ارشاد فرمایا گیا کہ کیا تم نے ان بتوں  کوتحقیق اور انصاف کی نظر سے دیکھا ہے ؟اگر تم نے اس طرح دیکھا ہو تو تمہیں  معلوم ہوگیا ہوگا کہ یہ بت محض بے قدرت ہیں  اور اللہ تعالیٰ جو کہ قادر اور برحق معبود ہے اسے چھوڑ کر ان بے قدرت بتوں  کو پوجنا اور اس کا شریک ٹھہرانا کس قدر عظیم ظلم اور عقل و دانش کے خلاف ہے۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴ / ۱۹۵، جلالین، النجم، تحت الآیۃ: ۱۹-۲۰، ص۴۳۸، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now