قرآن - 53:21 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

21
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ

Transliteration: (A-lakumuz zakaru wa lahul unsaa)

ترجمہ: کنزالایمان - اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى(21)تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى(22) || کیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی۔ جب تو یہ سخت بھونڈی تقسیم ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے۔ جب تو یہ غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ || کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے۔ جب تو یہ غیر منصفانہ تقسیم ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 21 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى: کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکینِ مکہ یہ کہا کرتے تھے کہ یہ بت اور فرشتے خدا کی بیٹیاں  ہیں  ،اس پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے حالانکہ بیٹی تمہارے نزدیک ایسی بری چیز ہے کہ جب تم میں  سے کسی کو بیٹی پیدا ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ بگڑ جاتا ہے اور رنگ سیاہ ہوجاتا ہے اور لوگوں  سے چھپتا پھرتا ہے حتّٰی کہ تم بیٹیوں  سے اتنی نفرت کرتے ہو کہ انہیں زندہ درگور کر ڈالتے ہو پھر بھی اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  بتاتے ہو۔ یہ کتنی غیر منصفانہ تقسیم ہے کہ جو چیز اپنے لئے بری سمجھتے ہو وہ خدا کے لئے تجویز کرتے ہو۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۲۱-۲۲، ۴ / ۱۹۵)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now