قرآن - 53:23 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

23
إِنۡ هِيَ إِلَّآ أَسۡمَآءٞ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰٓ

Transliteration: (In hiya illaaa asmaaa'un sammaitumoohaaa antum wa aabaaa'ukum maaa anzalal laahu bihaa min sultaan; inyyattabi'oona illaz zanna wa maa tahwal anfusu wa laqad jaaa'ahum mir Rabbihimul hudaa)

ترجمہ: کنزالایمان - اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍؕ-اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُۚ-وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىﭤ(23) || وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اُتاری وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں حالانکہ بے شک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ تو صرف چند نام ہیں جوتم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان (کی حقانیت) پرکوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی ہے۔ || یہ تو صرف چند نام ہیں جوتم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان (کی حقانیت) پرکوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آچکی ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 23 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ: یہ تو صرف چند نام ہیں ۔} یعنی ان بتوں  کا نام الٰہ اور معبود تم نے اور تمہارے باپ دادا نے بالکل غلط طور پر رکھ لیا ہے، نہ یہ حقیقت میں  الٰہ ہیں  نہ معبود ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ان کی حقّانِیَّت پرکوئی سند نہیں  اتاری بلکہ مشرکین کابتوں  کو پوجنا عقل ،علم اور اللہ تعالیٰ کی تعلیم کے خلاف نفس اور خواہشات کی اِتّباع اور وہم پرستی کی بنا پر ہے حالانکہ ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآنِ پاک اور اللہ تعالیٰ کے رسول تشریف لا چکے ہیں  اور انہوں  نے صراحت کے ساتھ بار بار بتایا ہے کہ بت معبود نہیں  اور اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی عبادت کا مستحق نہیں ۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۱۹۵-۱۹۶، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now