قرآن - 53:26 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

26
۞وَكَم مِّن مَّلَكٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ

Transliteration: (Wa kam mim malakin fissamaawaati laa tughnee shafaa'atuhum shai'an illaa mim ba'di anyyaazanal laahu limany yashaaa'u wa yardaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى(26) || اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دیدے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔ || اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دیدے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 26 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ: اور آسمانوں  میں  کتنے ہی فرشتے ہیں ۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  قرب اور مقام رکھنے کے باوجودفرشتے صرف اس کے لئے شفاعت کریں  گے جس کے لئے اللہ تعالیٰ کی مرضی ہو یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدانیَّت کا اقرار کرنے والے مومن کے لئے فرشتے شفاعت کریں  گے اور جب شفاعت کے معاملے میں  فرشتوں  کا یہ حال ہے تو بتوں  سے شفاعت کی اُمید رکھناانتہائی جہالت اور حماقت ہے کیونکہ انہیں  اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  نہ قرب حاصل ہے اورنہ کفار شفاعت کے اہل ہیں ۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۲۶، ۴ / ۱۹۶، روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۲۶، ۹ / ۲۳۷، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now