{ وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ: اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو
کچھ زمین میں ہے۔} یعنی جو کچھ
آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا
مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے اور اس نے
کائنات کی تخلیق اس لئے فرمائی تا کہ مخلوق میں سے جس نے اس کی
نافرمانی کی اور برے اعمال میں مصروف رہا اسے جہنم کی سزا دے اور
جنہوں نے دنیامیں ا س کی اطاعت وفرمانبرداری کی اور نیک
اعمال کئے انہیں انتہائی اچھا صلہ یعنی جنت عطا فرمائے۔( تفسیر
طبری، النجم، تحت الآیۃ: ۳۰، ۱۱ / ۵۲۵، مدارک، النجم، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۱۱۸۱، ملتقطاً)
For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.
صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 31 تفسیر