قرآن - 53:40 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

40
وَأَنَّ سَعۡيَهُۥ سَوۡفَ يُرَىٰ

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى(40)ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰى(41) || اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔ پھر اس کا بھرپور بدلہ دیا جائے گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔ پھر اسے اس کا بھرپور بدلہ دیا جائے گا۔ || اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔ پھر اسے اس کا بھرپور بدلہ دیا جائے گا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 40 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

}وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى: اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ عنقریب قیامت کے دن ہر شخص کے اعمال اسے نظر آئیں  گے۔اس کی ایک صورت یہ ہوگی کہ ا س کا نامۂ اعمال اسے دیا جائے گا اور وہ اپنے نامۂ اعمال میں  اور میزان میں  اپنے عمل دیکھے گا۔اس میں  مومن کے لئے بشارت ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اس کے نیک اعمال دکھائے گا تاکہ اسے خوشی حاصل ہو اور کافر (کے لئے وعید ہے کہ وہ) اپنے برے اعمال (دیکھ کر ان) کی وجہ سے غمزدہ ہو گا۔اور دوسری صورت یہ ہو گی کہ اچھے اعمال کو حسین و جمیل شکل عطا کی جائے گی اور برے اعمال کو بری صورت میں  ڈھال دیا جائے گا تاکہ انہیں  دیکھنا مومن کیلئے خوشی اور کافر کیلئے غم کا باعث ہو۔( روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۴۰، ۹ / ۲۵۲، خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۴۰، ۴ / ۱۹۹، جلالین مع صاوی، النجم، تحت الآیۃ: ۴۰، ۶ / ۲۰۵۶، ملتقطاً)

{ ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰى: پھر اسے اس کا بھرپور بدلا دیا جائے گا۔} یعنی اعمال دیکھنے کے بعد پھر اللہ تعالیٰ ہر انسان کو اس کے اچھے اور برے اعمال کا بھرپور بدلہ دے گا ۔( روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۴۱، ۹ / ۲۵۳، ملخصاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now