قرآن - 53:42 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

42
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلۡمُنتَهَىٰ

Transliteration: (Wa anna ilaa rabbikal muntahaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى(42) || اور یہ کہ بے شک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔ || اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 42 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى: اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ غم نہ کریں  کیونکہ تمام مخلوق کی انتہا آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف ہے اور آخرت میں  انہیں  اسی کی طرف لوٹنا ہے،وہی نیک اور بد انسان کواس کے اعمال کی جزا دے گا۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے گناہگار کو ڈراتے ہوئے اور نیکوکار کو ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے سننے والو! بے شک تمام مخلوق کی انتہا تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف ہے،یہ بات اس لئے ارشاد فرمائی تاکہ گناہگار اپنے گناہوں  سے باز آ جائے اور نیکوکار اپنے نیک اعمال اور زیادہ کرے۔(تفسیر طبری، النجم، تحت الآیۃ: ۴۲، ۱۱ / ۵۳۴، ، خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۴۲، ۴ / ۱۹۹-۲۰۰، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now