قرآن - 53:43 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

43
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ

Transliteration: (Wa annahoo huwa adhaka wa abkaa)

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰى(43) || اور یہ کہ وہ ہی ہے جس نے ہنسایا اور رولایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایااور رلایا۔ || اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایااور رلایا۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 43 تفسیر




صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰى: اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایااور رلایا۔} یعنی ایک ہی محل میں  مختلف اوقات میں  ایک دوسرے کے مخالف دو چیزوں ، رونے اور ہنسنے کو پیدا کرنے پر اللہ تعالیٰ ہی قادر ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ انسان کے تمام اعمال اللہ تعالیٰ کی قضاء،قدرت اور اس کے پیدا کرنے سے ہیں ۔اس کے علاوہ مفسرین نے اس آیت کے اور معنی بھی بیان فرمائے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ،

 (1)… اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اہلِ جنت کو جنت میں  داخل کر کے ہنسائے گا اور اہلِ جہنم کو جہنم میں  داخل کر کے رُلائے گا۔

(2)… اللہ تعالیٰ دنیا والوں  میں  سے جسے چاہتا ہے ہنساتا ہے اور جسے چاہتا ہے رُلاتا ہے۔

(3)… اللہ تعالیٰ زمین کو نباتات کے ذریعے ہنساتا ہے اور آسمان کو بارش کے ذریعے رُلاتا ہے۔(خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۴۳، ۴ / ۲۰۰، تفسیر طبری، النجم، تحت الآیۃ: ۴۳، ۱۱ / ۵۳۴، ملتقطاً)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now