قرآن - 53:44 سورہ النجم ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

44
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحۡيَا

ترجمہ: کنزالایمان - وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَا(44) || اور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔ || اور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔

صراط الجنان (Siratul Jinan) — سورہ النجم آیت 44 تفسیر


صراط الجنان — Siratul Jinan

{ وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَا: اور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی دنیا میں  موت دی اوروہی آخرت میں  زندگی عطا فرمائے گا۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی باپ دادا کو موت دی اوران کی اولاد کو زندگی بخشی۔تیسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کافروں  کوکفر کی موت سے ہلاک کیا اور ایمانداروں  کو ایمانی زندگی بخشی۔( مدارک، النجم، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۱۱۸۳)

Sign up for Newsletter

×

Download Our Quran App

For a faster and smoother experience,
install our mobile app now.

Download Now